حلب میں جمعرات کو8 گھنٹے کی جنگ بندی کا روسی اعلان

0
1380

وسی حکومت نے کل سوموارکو ایک بیان میں کہاہے کہ روس اور شامی فوج پرسوں جمعرات کے روز حلب میں آٹھ گھنٹے کے لیے جنگ روک کر ہنگامی امدادی کاموں کے لیے موقع فراہم کریں گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق روس کی جانب سے حلب میں جاری بمباری میں توقف کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب دوسری جانب اسدی فوج اور روسی پر حلب میں سنگین جرائم کےالزامات کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کی مساعی کو تباہ کرنے کا بھی الزام عاید کیا جاتا ہے۔ اسدی فوج اور اس کی حلیف روسی فوج دن رات حلب پرآگ برسا رہی ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی رہیں۔
روس کی جنرل اسٹاف کمیٹی کے رکن جنرل سیرگے روڈسکوی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جمعرات 20 اکتوبر کو حلب میں روسی اور شامی فوج نے 8 گھنٹے کی جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔مقامی وقت کے مطابق صبح 8 سے 3 بجے تک حملے روکے جائیں گے تاکہ جنگ سےمتاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے آٹھ گھنٹے کے دورانیئے میں روسی اور شامی فوجیں بمباری نہیں کریں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY