نیتن یاھو کی اہلیہ پربدعنوانی کےالزام میں فرد جرم عاید

0
164

مرکزاطلاعات فلسطین
اسرائیل کے اٹارنی جنرل وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ کے خلاف سرکاری خزانے سے رقوم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کے الزام میں فرد جرم عاید کرنے پر غور کررہے ہیں۔

اسرائیل کی وزارت انصاف کے مطابق خاتون اول سارہ نیتن یاہو پر قومی خزانے کو قریباً ایک لاکھ ڈالرز کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔انھوں نے یہ رقم شاہانہ کھانوں اور کراکری پر اڑائی تھی۔اٹارنی جنرل ان کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی سے کھانوں اور برتنوں کی خریداری اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں مقدمہ چلانے پر غور کررہے ہیں۔

اٹارنی جنرل اویشائی مینڈل بلٹ کی جانب سے اس ضمن میں ممکنہ اعلان سے قبل ہی جمعرات کو وزیراعظم کے فیس بُک صفحے پر ایک بیان پوسٹ کیا گیا ہے اور اس میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’ سارہ نیتن یاہو کے خلاف الزامی دعوے مضحکہ خیز ہیں اور یہ (تحقیقات کے بعد )بے بنیاد ثابت ہوں گے‘‘

SHARE

LEAVE A REPLY