وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی امریکا اور برطانیہ کے7 روزہ دورے کے بعدلندن سے واپس وطن روانہ ہوگئے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ہائی کمشنر سید ابن عباس نے رخصت کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نےنواز شریف سےملاقات بھی کی۔ روانگی سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار میرے ساتھ پاکستان جارہے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سےمراکش میں پاکستانی سفیرنادر چودھری نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق لندن میں ہونے والی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔












