کسی ڈیل کے بغیر بریگزٹ کی صورت میں بھی کسی برطانوی شہری کو جرمنی چھوڑنے کے لیے نہیں کہا جائے گا۔
جرمن وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ جرمنی میں مقیم برطانوی شہریوں کا رہائشی پرمٹ تین ماہ کے لیے فعال رہے گا، جس میں بعد ازاں توسیع ممکن ہو گی۔ ترجمان کے مطابق البتہ اس عرصے میں جرمنی میں مقیم برطانوی شہریوں کو اپنے لیے نئے رہائشی کاغذات حاصل کرنا ہوں گے۔
اندیشہ ہے کہ اس سال مارچ کے آخر تک برطانیہ شاید کسی باقاعدہ ڈیل کے بغیر ہی یورپی یونین سے نکل جائے گا












