کراچی کی احتساب عدالت نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں سابق چیئرمین ایازخان نیازی سمیت 6 ملزمان کو 7، 7سال قید کی سزا سنا دی۔

احتساب عدالت نے آج این آئی سی ایل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین سمیت 6 ملزمان کو سزا اور 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

کیس میں نیب نے ملزمان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے کورنگی میں زمین مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد کورٹ پولیس نے این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ اس ریفرنس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY