فرانسيسی صدارتی اميدوار امانوئل ماکروں کی ٹيم نے ہيکنگ کے ذريعے دستاويزات کے اجراء کو جمہوری عدم استحکام کی کوشش قرار ديا ہے۔ جمعے کو بارہ بجے رات سے کچھ دير پہلے ماکروں کی مہم کی ہزاروں ای ميلز اور کاروباری دستاويزات وغيرہ سوشل ميڈيا کی ويب سائٹس پر جاری کر ديے گئے۔
يہ کارروائی، خود کو ’ايم ليکس‘ کہنے والے کسی شخص يا گروپ کی جانب سے کی گئی۔ ماکروں کی ٹيم کے مطابق یہ معلومات اور دستاويزات ايک سائبر حملے ميں کئی ہفتے پہلے چوری ہوئی تھیں۔ يہ امر اہم ہے کہ کل اتوار کو فرانسيسی صدارتی اليکشن کا دوسرا اور فيصلہ کن مرحلہ منعقد ہو گا، جس ميں اعتدال پسند اور يورپ نواز امانوئل ماکروں کا سامنا دائيں بازو کی ميرين لے پين سے ہے۔












