آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کو دو سال گزر گئ

0
523

آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کو دو سال گزر گئے، لیکن سانحہ کے شہیدوں کی یاد آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔

شہداء کی یاد میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں تقریب ہوئی،جس میں گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت شہید بچوں کے والدین اور اساتذہ شریک ہوئے۔

آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر پھول رکھے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ کورکمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ16دسمبر 2014ءکی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں داخل ہو کر خونریزی کی بھیانک داستان رقم کی تھی،سانحے میں تقریباً 150طلباء اور اساتذہ کو شہید کردیا گیا، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے تھ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہیدوں کا خون ہم پر قرض ہے ،جسے اتارے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی دوسری برسی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ضرب ہمیں اپنےمقصدسےہٹانےمیں ناکام رہی۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ جب تک ہرشہیدبچےکےخون کاحساب نہیں لےلیتےچین سےنہیں بیٹھیں گے۔

آرمی چیف نے اس قبل یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اورسلامی پیش کی ،اس موقع پر جگرگوشوں کی یاد میں مائوں کی آنکھیں چھلک پڑیں

SHARE

LEAVE A REPLY