مچھلی بینائی کی کمزوری سے بچانے میں مددگار

0
141

اگر آپ مچھلی کھانے کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ عادت بینائی کی کمزوری سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

لوویزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آئلی مچھلی میں پائے جانے والا کیمیکل ان خلیات کی بقاءکو بڑھاتا ہے جو کہ بینائی کے انتہائی ضروری ہیں اور اس سے عمر بڑھنے سے بینائی میں آنے والی کمی سے تحفظ ملتا ہے

تحقیق کے مطابق اومیگا تھری آئل ان خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اومیگا تھری فیتی ایسڈز مکتلف عصبی خلیات کو اس دباﺅ سے بچاتے ہیں جو دوران خون میں کمی سے آتا ہے۔

اگرچہ مچھلی کے تیل میں بھی اومیگا سکس اے اے موجود ہوتا ہے جو کہ ورم کا باعث بن سکتا ہے تاہم اومیگا تھری دوسرے جز کے منفی اثرات کو روکتا ہے۔

لیبارٹری میں کیے جانے والے تجربات کے دوران انسانی ریٹینا کے خلیات کو مسلسل روشنی کے تجربے سے گزارا گیا اور معلوم ہوا کہ اومیگا تھری سے ان خلیات کو تباہی سے بچایا جاسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اومیگا تھری فیتی ایسڈ بینائی کے لیے انتہائی ضروری جز ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY