پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے 2پلے آف میچز لاہور میں کرانےاور فائنل کراچی میں کرانے کی تجویز ہے۔
نجم سیٹھی نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ ڈائریکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ کے شیڈول کے حوالے سے آئندہ دو چار روز میںاعلان کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فروری میں آغاز ہو گا جبکہ اس ٹورنامنٹ کے متعدد میچز پاکستان میں کروانے کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔












