ہسپانوی دارالحکومت کی ایک عدالت میں کاتالونیا کے سابق صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ اور ان کے تیرہ ساتھیوں کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر ان میں سے کئی افراد تو حاضر ہو گئے تاہم توقع کے عین مطابق پوج ڈیمونٹ وہاں موجود نہیں تھے۔ پوج ڈیمونٹ آج کل برسلز میں مقیم ہیں۔

ان حالات میں ان کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا سکتے ہیں، جس کے بعد بیلجیم میں انہیں زبردستی گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ میڈرڈ حکومت ان افراد پر بغاوت اور سرکاری رقوم کے غلط استعمال کے الزامات عائد کرتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY