اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی خاطر پہلے نواز شریف کو ایک بار بچایا تھا لیکن اب کسی صورت نہیں بچائیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے آصف زرداری سے متعلق بیان پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وہ دن یاد رکھیں جب انہوں نے زرداری کے ساتھ ملاقات سے انکارکیا تھا۔
نوازشریف نے بھی اس وقت کسی کو خوش کرنے کیلئے یہ ملاقات نہیں کی تھی، میاں صاحب یہ بتائیں کہ اس وقت کس کو خوش کرنے کیلئے انہوں نے ایسا کیا تھا، میاں صاحب یہ مکافات عمل ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اب نوازشریف مشکل میں ہیں، جمہوریت مشکل میں نہیں، نوازشریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پرنہ ڈالیں، بلکہ میاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار نواز شریف سے کہا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں لیکن انہوں نے بات نہ سنی، جمہوریت بچانے کیلئے پہلے بھی نوازشریف کو ایک بار بچایا مگر اب کسی صورت نہیں بچائیں گے۔
واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے دوران نواز شریف نے کہا تھا کہ زرداری مجھے گالیاں نہیں دے رہے بلکہ کسی اور کو خوش کررہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY