پرانی کہانیوں میں غاروں میں چھپے خزانوں کے قصے تو بہت سنے ہوں گے لیکن اب ذرا جدید زمانے کے غار بھی دیکھ لیں جس کی دلکشی کسی کے بھی دل کا قرار لوٹ سکتی ہے۔
یہ ہے اٹلی کے پہاڑی سلسلے میں قائم یہ انوکھا ہوٹل ڈھائی ہزار سال قدیم غاروں میں تعمیر کیا گیا ہے ۔
اٹھارہ کمروں پر مشتمل اس ہوٹل میں آنے والوں کو بہترین کھانے کے ساتھ خوبصورت اور حسین نظارے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں
اور اپنی دلکشی کے باعث دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔
دی گروٹو نامی قدرتی حسن اور خوبصورتی سے مالا مال اس ہوٹل کی تعمیر میں دس سال کا عرصہ لگا ہے جبکہ اس میں ایک رات گزارنے کا کرایہ ایک سو پچاس پاؤنڈ رکھا گیا ہے۔











