لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے جان کے خطرے کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بیرون ملک سے ٹیلیویژن پر خطاب میں لبنانی وزیراعظم نے اپنے استعفے کی وجہ اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونا اور ملک و خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی مداخلت کو قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ حالات بالکل ویسے ہی ہیں جیسے ان کے والد اور سابق وزیراعظم رفیق الحریری کے قتل سے پہلے تھے۔
سعد الحریری نے کہا کہ ایران کی خطے کے ممالک میں دخل اندازی بہت بڑھ گئی ہے جبکہ حزب اللہ نہ صرف لبنان بلکہ دوسرے عرب ممالک میں بھی ایران کا بازو بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ مستعفی سعد الحریری نے گزشتہ برس وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY