آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی،جس میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 221 ویں کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی،جیو اسٹریٹجیک صورتحال اور آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں پائیدار قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شرکاء نے خطے میں امن کےلئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔











