سپریم کورٹ میں تجاوزات سے متعلق کیس کے دوران میئر کراچی وسیم اختر نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس
کوئی اختیار نہیں، تمام اختیارات حکومت سندھ نے حاصل کر لیے۔
مئیر کراچی کے بیان پر سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری سے میئرکراچی کے اختیارات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ سیکریٹری داخلہ کس حیثیت سے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں، اس پر کمشنر کراچی نے بتایا کہ سیکریٹری داخلہ کے پاس ترقیاتی منصوبوں کی اضافی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کراچی شہر تباہ حال ہے، شہر میں کام کرنے والی سوک ایجنسیز ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں، ملازمین شہریوں کی بھلائی کے کام کرنے کی بجائے ذاتی مفادات پر کام کر رہے ہیں۔












