افغان دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر پرحملہ کرکے نشریات بند کردیں۔
افغان میڈیا ذرائع کے مطابق حملہ آور چینل کے دفترمیں داخل ہوئےاور زبردستی ٹی وی کی نشریات بند کردیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گارڈ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک ہو گیاجبکہ دیگر کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
کسی بھی دہشتگرد گروہ نے حملے کی ذمہ دارہ قبول نہیں کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY