بھارت نے نیوزی لینڈ کو آخری اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی اور 3 میچوں کی سیریز کا 2 ۔1 سے فاتح بن گیا۔
منگل کو کھیلا گیا سیریز کا فیصلہ کن ٹی 20 میچ بارش کی باعث 8، 8 اوورز تک محدود رہا ،نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 67 رنز بنائے ،منیش پانڈے 17، کپتان ویرات کوہلی 13 اور ہردیک پانڈیا نے ناٹ آئوٹ 14رنز بنائے ، ان کے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا ۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساوتھی،اور سودھی نے 2،2 بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
نیوزی لینڈ 8اوورز میں 68 رنز کا نستباً آسان ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،کیوی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 61 رنز تک محدود رہی ۔
نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 11 اور کولن ڈی گرینڈہوم نے 17 نمایاں اسکور کئے،اور کوئی بیٹسمین ڈبل ہندسہ عبور نہ کرسکا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY