پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے معاملے پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن اور ن لیگ ایک ایک نام پر ڈٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام فائنل کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا ۔

اپوزیشن حسن عسکری جبکہ ن لیگ جسٹس ریٹائرڈ سائر علی کو غیر متنازع شخصیت اور نگراں وزیر اعلیٰ کے منصب کےلیے موزوں قراردے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں پارٹیاں اپنا اپنا نام منظور کروانے کی کوشش کریں گی ، تین روز میں کسی نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا جائے گا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY