سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفدپاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا،وفد میں سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر شامل نہیں وہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وفد پاکستان میں 6 روز قیام کرے گا، جس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، پاکستان سعودی عرب کو ایل این جی میں شراکت داری، داسو اور دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کے لیے گرانٹ کا معاملہ اور ادھار تیل سپلائی پر بھی سعودی وفد سے بات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری اور پاکستان کو فاسفیٹک کھاد کی فراہمی کے ایم او یوز پر دستخط کا بھی امکان ہےتاہم سعودی وفد گوادر پورٹ اور ریکوڈک منصوبے کا دورہ بھی کرے گا۔
واضح رہے عمران خان نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رواں ماہ پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا ، جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو دورہ پاکستان آنے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔














ITS A GOOD NEWS FOR PAKISTANI RULERS A DELEGATION CAME ON SIX DAY,S VISIT TO SIGN VARIOUS PLANES
WHICH ARE VERY FAITH FULL AND USE FULL FOR BOTH BROTHER COUNTRY ALSO MY PRAY MAY ALMIGHTY
HELP AND SUPPORT FOR FUTURE TOO.ALSO PRAY MAY ALMIGHTY ALLAH AWARD POWER,STRENGTH,DIGNITY
BOTH COUNTRIES. AAMEEN.