گورنر پنجاب کوعہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر

0
702

گورنر پنجاب کوعہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے نہیں کہہ سکتے، اعتماد کےووٹ کے لیے 4 سے7 روز درکار ہوتے ہیں، وہ جاری اجلاس میں اعتماد کا نہیں کہہ سکتے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو خط لکھا گیا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

درخواست گزار نے اپنی اپیل میں استدعا کی کہ عدالت عالیہ صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو گورنر کو فوری عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY