کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کے غلط استعمال سےہماری قومی سلامتی پر بہت سنگین اثرات مرتب ہوں گے ۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مودی سرکار کو آڑوں ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں منتخب نمائندوں کو قید کرنا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو زمین کے ٹکڑوں نے نہیں ، وہاں کے لوگوں نے بنایا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کی تقسیم سے قومی اتحاد کو تقویت نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے، بھارت کے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی، آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے بھی بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو تاریخی غلطی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی آنے والی نسلیں اس غلطی کو محسوس کریں گی جو آج پارلیمان میں کی جا رہی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY