شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں جلوس اختتام کو پہنچے

0
2198

نواسہ رسول امام حسین اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کا چہلم، ملک بھر میں مجالس عزا برپا ہوئیں اور سب جلوس اختتام کو پہنچے

اس موقع پر شبیہ علم و تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے گئے، عزادار نوحہ خوانی اور سلام پیش کرتے رہے

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، لاہور میں مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا، اسلام آباد اور پشاور میں چہلم کے جلوس برآمد، عزاداروں نے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کے چہلم کےموقع پر کربلا میں سوا دو کروڑ سے زائد عزادار شریک ہیں۔

امام عالی مقام انکے بھائی حضرت عباس اور دیگر شہدا کے روضوں پر حاضری دی۔

ایران میں بھی اربعین کے جلوس برآمد، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، اربعین کے جلوس میں شرکت کے لیے نجف سے کربلا روانہ ہوگئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY