ملائيشيا کے سابق وزير اعظم نجيب رزاق کو آج بروز بدھ حراست ميں لے ليا گيا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ان پر بدعنوانی کے ایک کیس میں ملوث ہونے پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اس مقدمے کا تعلق 628 ملين ڈالر کی ریاستی سرمايہ کاری سے ہے۔ بعد ازاں یہ رقم نجیب کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچ گئی تھی۔ انتخابات میں شکست کے بعد سے رزاق مشکلات ميں گھرے ہوئے ہيں۔
انہیں طاقت کے ناجائز استعمال سميت رقوم کی ہيرا پھيری کےسات مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ سابق وزير اعظم کو جمعرات کے روز عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔












