شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن ویتنام کے دارالحکومت ہنوئے پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان یہ سربراہی ملاقات 27 اور 28 فروری کو ہونا ہے۔
ٹرمپ اور کِم جونگ اُن کی یہ دوسری ملاقات ہو گی۔ اس سے قبل دونوں رہنما گزشتہ برس جون میں ملاقات کر چکے ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد شمالی کوریا کو اس کے جوہری اور میزائل پروگرام سے دستبردار ہونے پر راضی کرنا اور جزیرہ نما کوریا اور خطے میں امن کا قیام ہے۔ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کے موقع پر ہنوئے میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔












