نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا، سینیٹ سے پاس ترمیمی بل منظور کرانے کیلئے اپوزیشن سرگرم، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی۔
اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔ سینیٹ سے پاس ہونے والا ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے لئے اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی۔
ریکوزیشن پر 106 ارکان نے دستخط کر دیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے ارکان نے ریکوزیشن پر دستخط کر دیئے












