اٹلی میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں کوریا اور روس کے پلیئرز نے اپنے میچ جیت کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔ اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں اٹلی کے جیان کوئینزی اور کوریا کے چنگ ہیون مد مقابل ہوئے ۔
دونوں پلیئرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، کبھی اطالوی پلیئرز کا پلڑا بھاری رہا تو کبھی کورین کھلاڑی حاوی رہے ۔ سنسنی سے بھرپور میچ 5 سیٹس تک جاری رہا جس میں کوریا کے چنگ ہیون کو کامیابی ملی ۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں روس کے ڈانیل اور امریکا کے جریڈ ڈونلڈسن میں جوڑ پڑا ۔
اعصاب شکن مقابلے کے بعد روس کے کھلاڑی نے فتح حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کر لی ۔












