امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن دورہ پاکستان کے بعد بھارت پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی اور ہم منصب سشماسوراج سے ملاقات کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں، اس انتہائی اہم دورے میں دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی میں تعاون سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکس ٹلرسن کی نریندر مودی اور سشما سوراج سے ملاقات میں بھارت امریکا اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط کرنے پر بھی بات ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان دہشت گردی، توانائی اور تجارت جیسے اہم امور بھی گفتگو کا موضوع ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY