لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
95

عدلیہ مخالف متنازع بیانات پر مسلم لیگ ن کی رہنماء اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی مدعیت میں دائر درخواست پر سماعت جسٹس مامون الرشید 13 نومبر کو کریں گے۔ درخواستگزار کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد توہین آمیز ٹویٹ کئے گئے اور عدلیہ کی کھلی تضحیک کی گئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز بیانات کے ذریعے معزز ججز صاحبان پر نکتہ چینی کر رہی ہیں، اُن کے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔ درخواستگزار نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY