عمران خان سے نریندر مودی کی ملاقات جون میں متوقع

0
1009

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستانی ہم منصب عمران خان سے ملاقات جون میں متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی اور عمران خان کی ملاقات 13یا14جون کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ نریندر مودی اور عمران خان کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کرغستان کے شہر بشکک میں 13،14 جون کو ہوگی۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی تھی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل اتوار کے روز وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جس میں ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں مودی کے ایجنڈے پر پاکستان سے بھارت دراندازی روکے جانے کا مطالبہ سرفہرست ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اگر بھارت سے دوبارہ مذاکرات چاہتاہے تو اسے مقبوضہ وادی میں دراندازی روکنا ہوگی

SHARE

LEAVE A REPLY