افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار ميں افغان طالبان کے ايک حملے ميں سکيورٹی فورسز کے کم از کم پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہيں۔ يہ واقعہ جمعرات اور جمعے کی درميانی شب شاہ ولی کوٹ کے ضلعے ميں پيش آيا۔ حملہ کرنے والے طالبان جنگجوؤں نے جس وقت پوليس چوکی پر دھاوا بولا، اس وقت انہوں نے پوليس کی وردياں پہنی ہوئی تھيں۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق اس واقعے ميں تين ديگر فوجی زخمی بھی ہوئے ہيں۔ دريں اثناء ايک مقامی پوليس کمانڈر نے ہلاک ہونے والے فوجيوں کی تعداد آٹھ بتائی ہے۔ جنرل عبدالقيوم نے مزيد بتايا کہ بارہ مزيد فوجی ايک قريبی چيک پوسٹ سے غائب بھی ہيں۔ طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY