امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے نے ایران کی جگہ اٹلی کو فٹبال ورلڈکپ میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ۔
ٹرمپ کے خصوصی نمائندے پاؤلو زیمپولی نے یہ تجویز فیفا کے صدر اور امریکی صدر کو دی ہے۔
یہ منصوبہ امریکی صدر اور اٹلی کی وزیراعظم کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوشش ہے جو ایران جنگ معاملے پر پوپ لیو پر امریکی صدر کی تنقید کے بعد کشیدہ ہیں۔
ادھر ایرانی فٹبال ٹیم امریکا کی مشترکا میزبانی میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کرچکی ہے جب کہ امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ایران کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں خوش آمدید کہا جائے گا۔












