وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے والے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری فرانسیسی دارالحکومت پیرس پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج دوپہر میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب میں موجود حریری نے چار نومبر کو اچانک استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد ایسی خبریں بھی عام ہوئیں کہ ریاض حکومت نے انہیں قید کر لیا ہے۔

وزرات عظمیٰ کے عہدے سے الگ ہوتے ہوئے حریری نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران اور لبنانی جنگجو گروہ حزب اللہ لبنان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش میں ہیں۔ پیرس حکومت کی کوشش ہے کہ لبنان میں امن و استحکام قائم رہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY