نا اہل شخص کے پارٹی سربراہ نہ بننےکا ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، اجلاس آج شام چاربجے ہوگا، جس میں پیپلزپارٹی ترمیمی بل پیش کرےگی۔
ترمیمی بل سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے، ن لیگ اتحادی جماعتوں کی مدد سے بل کو مسترد جبکہ اپوزیشن منظوری کے لیے زور لگائے گی۔
پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی طلب کرلئے گئے ہیں، پیپلزپارٹی الیکشن ایکٹ 2017 کےآرٹیکل 203 میں ترمیم کا بل پیش کرے گی۔
اپوزیشن میں پیپلزپارٹی کےقومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد 47، تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 33 ہے، اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم کے24، جماعت اسلامی 4،مسلم لیگ ق 2، اے این پی کے ارکان کی تعداد 2 ہے۔
اپوزیشن جماعتوں آل پاکستان مسلم لیگ، قومی وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور بی این پی مینگل کا ایک ایک رکن ہے۔ پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کےمجموعی ارکان کی تعداد 118 ہے۔











