لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔ بدھ کے دن بیروت میں صدر میشال عون سے ملاقات کے بعد حریری نے کہا کہ وہ موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کی خاطر تمام سیاسی پارٹیوں کو مزید وقت دینا چاہتے ہیں۔
اپنے ایک نشریاتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر سے کہا ہے کہ اس استعفے کو قبول کرنے سے قبل کچھ دیر مزید انتظار کریں۔ سعد حریری نے چار نومبر کو اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں لبنان میں ایک نئے سیاسی بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔












