انکو مل جائے جہنم تو یہ رحمت سمجھیں
گھر عبادت کا جلاتے ہو مسلمان ہو کیا؟
نفرتیں دل میں اگاتے ہو مسلمان ہو کیا؟
بے گناہ خون بہاتے ہو مسلمان ہو کیا؟
ہائے کیا ظلم کماتے ہو مسلمان ہو کیا؟
اس پہ بھی زعم محمد کی شفاعت ہو گی؟
حشر میں ایسے مسلمان پہ لعنت ہو گی
دین اسلام کو بدنام مسلماں نے کیا
یوں سلوک ایسا کہیں پر کسی انساں نے کیا
کیا اثر ان پہ کسی طور بھی ایماں نے کیا
فیصلہ ایسے مسلمان کا قرآں نے کیا
انکو مل جائے جہنم تو یہ رحمت سمجھیں
طوق لعنت کو بھی اپنے لیئے عزت سمجھیں
باخدا سینہء الحمد میں ناسور ہیں یہ
اسوہء آل محمد سے بہت دور ہیں یہ
اپنے اجداد کی تعلیم پہ مجبور ہیں یہ
علم سے دشمنی ہے جہل کا دستور ہیں یہ
نام کے صرف مسلمان ہیں صفدر یہ لوگ
اپنی تضحیک کا سامان ہیں صفدر یہ لوگ
صفدر ھمدانی













