ریاست نے دھرنا والوں کے آگے سر ینڈر کر دیا، جسٹس شوکت

0
712

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ ریاست نے دھرنا والوں کے آگے سرینڈر کردیا، سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چل رہی ہے، احترام کو ملحوظ رکھتے ہوئے حکم پاس نہیں کریں گے۔
سماعت کے دوران جسٹس شوکت صدیقی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمی میں ہوا ہوں ریاست کو کیا حق ہے میری جگہ راضی نامہ کرے۔ جس پولیس کو مارا گیا کیا وہ ریاست کا حصہ نہیں؟ اسلام آباد پولیس کو چار ماہ کی اضافی تنخواہ دینی چاہیے، پولیس کا ازالہ نہیں کیا جاتا تو مقدمہ نہیں ختم ہونے دوں گا۔
جسٹس شوکت نے معاہدہ کی کاپی پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں بھیجنے کا مطالبہ کردیااورکہا معاہدے کی ایک شق بھی قانون کے مطابق نہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY