ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش بولرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138رنز پر ڈھیر ہوگئی ، یوں انگلینڈ کوجیت کے لئے 354رنز کا ہدف ملا ہے۔اینڈرسن نے 5وکٹیں حاصل کیں۔
ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 53رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی، اینڈرسن نے ٹیم کو جلد ہی کامیابی دلائی اور لیون کو 14رنز پر پویلین بھیج دیا، ہینڈز کومب بھی 12رنز بناکر اینڈرسن کا شکار بنے۔
انگلش بولرز نے میزبان ٹیم کے بیٹسمینوںکو جم کر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں دیا،وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 138رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
عثمان خواجہ اور مچل اسٹارک نے سب سے زیادہ 20، 20 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے جیمس اینڈرسن نے 5، ووکس نے 4 اور اوورٹن نے ایک وکٹ حاصل کی۔












