عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شوکاز جاری کردیا، شوکاز نوٹس کا جواب 7 روز میں ہوگا۔
عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کا جواب ضرور دینگے ، غلطی پر نہیں تو جواب دینے سے کیوں ڈروں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ نوٹس جاری ہو گا اس کا علم تھا، شوکاز نوٹس کا ہر صورت میں جواب دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر جواب میں سچی باتیں ہی لکھوں گا ،میں غلطی پر نہیں ہوں تو جواب دینے سے کیوں ڈروں گا ۔

گزشتہ روزپریس کانفرنس کے دوران عمر اکمل نے مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا ، عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ہیڈکوچ نے انہیں گالیاں دی ہیں، چیئرمین پی سی بی ان کے گالیاں دینے کا نوٹس لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے گالیاں دیں،مگر کسی سینئر کھلاڑی نے نہیں روکا۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ کہ مکی آرتھر نے انہیں اکیڈمی کےبجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا، وہ کوچنگ اسٹاف کے رویے کے بارے میں بورڈ کو بتانا چاہتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY