پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

چند روز قبل مشکوک باؤلنگ ایکشن سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنانے پر پی سی بی نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

اپنے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ ’اپنے بیان میں آئی سی سی پر کوئی تنقید نہیں کی تھی، جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیئے گئے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ‘میں نے تکنیکی نکتے پر بات کی تنقید نہیں کی، لیکن میری باتوں کا غلط مطلب لیا گیا۔‘

واضح رہے کہ محمد حفیظ پر گزشتہ سال تیسری مرتبہ مشکوک باؤلنگ ایکشن کے سبب پابندی لگی تھی اور حال ہی میں انہوں نے اپنا ایکشن کلیئر کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کے قانون پر سوالات اٹھائے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY