چین اور روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق واشنگٹن سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ سرد جنگ کے دور کی سوچ اپنانے اور چین کے اسٹریٹیجک ارادوں کے راستے میں جان بوجھ کر آنے سے گریز کرے۔

اسی طرح ماسکو نے کہا کہ اس دستاویز میں سامراجیت واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ ٹرمپ کی نئی پالیسی کے مطابق چین اور روس امریکی طاقت، اثر و رسوخ اور مفادات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY