پاکستان کا خصوصی طیارہ سی 130 امدادی ٹیم اور سامان لے کر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر سری لنکا میں امداد کیلئے پاک آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور سامان بھیجا گیا، سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ اور پاکستان ہائی کمشنر سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی پہنچ جائے گی۔
سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ نے پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستان کے امدادی دستے کا شکریہ ادا کیا۔ اعلامیے کے مطابق مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، سری لنکن صدر کی درخواست پر پاک آرمی کے عارضی پل روانہ کررہے ہیں۔
خیال رہےکہ سری لنکا میں سمندری طوفان، بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد474 ہوگئی ، 300 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔













