ختم نبوت معاملہ، نون لیگ کےرضا نصر اللہ گھمن مستعفی

0
100

پی پی 62 سے رکن پنجاب اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن مستعفی ہو گئے ہیں۔ نصر اللہ گھمن نے اپنا استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیج دیا ہے۔ رضا نصر اللہ نے ختم نبوت کے معاملے پر پارٹی مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔

دوسری جانب، فیصل آباد میں پیر حمید الدین سیالوی کے جلسے میں مستعفی ہونے کا اعلان کرنے والے لیگی رکن قومی اسمبلی لیگی ڈاکٹر نثار جٹ نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نون لیگ کے 2 اراکین قومی اسمبلی، 3 اراکین صوبائی اسمبلی اور متعدد کونسلرز اس معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی کے فیصل آباد کے جلسے میں مستعفی ہو گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY