ایم کیو ایم کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس عرف ماما کو ملائیشیا میں انٹر پول نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو جلد پاکستان لایا جائے گا۔ سانحہ بارہ مئی میں بے گناہوں کی ہلاکت کا معاملہ ہو یا چکرا گوٹھ میں اہلکاروں سے بھری بس پر فائرنگ، محبت سندھ ریلی میں اندھا قتل عام ہو یا ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کی سیکڑوں وارداتیں، کراچی میں موت کے ساتھ رئیس ماما کانام بھی لیا جاتا ہے۔

سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردارحماد صدیقی کا قریبی ساتھی ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج اور ٹارگٹ کلنگ سیل کو چلانے والے رئیس ماما نے اپنی دہشت سے ایک عرصے تک کراچی پر راج کیا لیکن انجام وہی ہوا جو مجرم کا ہوتا ہے۔ کراچی آپریشن کے بعد ملک سے فرار ہونے والا رئیس ماما ملائیشیا میں انٹرپول کی گرفت میں آگیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رئیس ماما کو جلد پاکستان منتقل کیاجائے گا جس کے بعد اس کے گناہوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY