وزارت ہوابازی نے سکھر اور ڈی آئی خان ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ سکھر اور ڈی آئی خان ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے۔

خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پرایئرپورٹ بنائےگئے، سیاسی بنیادوں پرایئرپورٹ نہیں بننے چاہئیں، کہا کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو بھی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں مخالفین پرجھوٹےمقدمےبنائیں گے، عمران خان کی حکومت کی آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، عمران خان کے ساتھ جو آج ہو رہا ہے وہ اس کا مکافات عمل ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ ثابت ہوگئی،خیرات چوری بھی سامنےآگئی، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا عمران خان کا وطیرہ ہے، عمران خان کو توشہ خان کے تحائف کا حساب دینا پڑے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY