روبوٹس نے بھی مارشل آرٹ کی ٹریننگ لینا شرو ع کردی

0
958

انسانوں کے بعد روبوٹس نے بھی مارشل آرٹ کی ٹریننگ لینا شروع کردی ہے۔
چین میں ایک ایسادلچسپ روبوٹ متعارف کروایا گیا ہے جو نا صرف مارشل آرٹ کا ماہر ہے بلکہ تائی چی مووز اس دلچسپ انداز سے پرفارم کرتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

حال ہی میں جاری کی گئی ایک فوٹیج میں کنگ فو کے ماہر اس روبوٹ کا مارشل آرٹ کے ماہر شخص کے ساتھ تائی چی اسٹیپس پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جسے دیکھ کر اس روبوٹ کو بنانے والے ما ہرین کی صلاحیتوں کو داد دینے کا جی چاہے۔
چین کی روبوٹس بنانے والی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے اس روبوٹک آرم میں سات جوائنٹس ہیں اور یہ انتہائی پھرتیلا ہے جس کی وجہ ہے یہ مارشل آرٹ کے حیرت انگیز اسٹنٹس ماہرانہ انداز سے پرفارم کرلیتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY