سیٹلائیٹ ٹاؤن لیڈیز پارک سے گرفتار خود کش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ کا تعلق بھی بی ایل ایف کے عسکری ونگ سے ہے جبکہ خاتون کے سسر ماسٹر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے۔
بیبا گاربلوچ اور اس کا بھائی بی ایل ایف کمانڈرز کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں، ان کمانڈرز میں واحد بخش قمبر، بی ایل ایف کا بانی ڈاکٹر اللہ نذر اور دلیپ شکاری شامل ہیں۔
سال 2016ء میں بیباگار اور اس کا بھاٸی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازعے پر لڑاٸی کے نتیجے میں مارے گٸے تھے، ماہل کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوٸی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چٸیرمین ہے۔
سوشل میڈیا پر خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو مسنگ پرسن بنانے کا پروپیگینڈہ بھی بے نقاب ہو چکا، ٹوئٹر پر بی ایل ایف کی دا بلوچستان پوسٹ کے ہینڈل سے شائع تصویر اور جھوٹا بیانیہ صرف مکروہ چہرے کو چھپانے کی ناکام سازش ثابت ہوئی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کی خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایک گھر پر دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جہاں سے کالعدم تنظیم کی خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سے ساڑھے 4 کلو گرام وزنی خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خاتون خودکش بمبار کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی یونیورسٹی کے قریب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون نے خودکش دھماکا کیا گیا جس میں دو خواتین سمیت 3 چینی باشندوں ہلاک ہوگئے تھے۔













