ترک صدر رجب ایردوآن نے فرانس کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل انقرہ میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل پر پاکستان اور ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔

ترکی کے ہمسایہ ملک ایران میں مہنگائی کے خلاف کئی روز تک جاری رہنے والے پرتشدد مظاہروں میں اکیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ چند ممالک کی ایران اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا جن میں امریکا اور اسرائیل سر فہرست ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY