وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوئٹہ میں ایک روزہ قیام کے بعد اسلام آباد روانہ گئے۔ وزیراعظم کا ریسکیو آپریشن بھی ناکام رہا، کسی ناراض رکن کو منا نہیں پائے اور نہ ہی کوئی سیاسی شخصیت شاہد خاقان عباسی کو رخصت تک کرنے آئی۔

وزیراعظم نے قیام کے دوران صوبے کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ نا کام رہا، جو امیدیں وہ لے کر آئے تھے وہ پوری نہیں ہوسکیں لیکن اپوزیشن سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کی آمد سے قبل ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ان کے ارکان وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY