اعظم سواتی اور ان کے گارڈز فارم ہاؤس پر جھگڑے کے ذمے دار قراردے دیئے گئے، ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو(نیب ) عرفان منگی کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی، جےآئی ٹی کے تمام ارکان ڈی جی نیب عرفان منگی کی سربراہی میں سپریم کورٹ پہنچے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ 5 والیمز پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں حکومت کی طرف سے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY