کراچی میں انتقال کر جانے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرستِ اعلیٰ، بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللّٰہ خان مینگل کی میت کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی سے ان کے آبائی علاقے وڈھ، خضدار، بلوچستان پہنچا دی گئی جسکے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی

سردار عطاء اللّٰہ خان مینگل کی میت کو دیدار کے لیے سرداری کوٹ میں رکھا گیا ۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیئے سیاسی و قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد وڈھ پہنچی ۔

سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی نمازِجنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول وڈھ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

سردار عطاء اللّٰہ مینگل کافی عرصے سے پیرانہ سالی کی وجہ سے صاحبِ فراش تھے اور بیماری کے باعث گزشتہ 1 ہفتے سے کراچی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

بی این پی نے سردار عطاء اللّٰہ مینگل کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، پارٹی کا پرچم بھی 40 روز تک سرنگوں رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY